6 جولائی 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے کہا ہے کہ ناوابستہ تحریک پر ایران کی سربراہی دنیا میں عدل وانصاف کی برقراری میں مناسب موقعہ ہوسکتا ہے -

ابنا: رامین مہمانپرست نے ارنا سے گفتگو میں مزید کہا کہ ناوابستہ تحریک پر ایران کی سربراہی اس تحریک کو مزید فعال بنانے کےلئے نہایت مناسب موقعہ ہے کیونکہ ناوابستہ تحریک میں علاقائی اور عالمی سیاست میں مؤثر کردار ادا کرنے کی صلاحیت موجود ہے -

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اس تحریک میں دنیا کے 118 ممالک شامل ہیں کہا کہ ناوابستہ تحریک نے جوہری پروگرام کے معاملے میں ہمیشہ ایران کی حمایت کی ہے -

ناوابستہ تحریک کے 16واں سربراہی اجلاس اگست کے وسط میں تہران میں منعقد ہوگا۔....... /169